ETV Bharat / sitara

راج کپور کی بیٹی رتو نندا نہیں رہیں

بالی وڈ کے مشہور اداکار راج کپور کی بیٹی اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی سمدھن رتو نندا کا یہاں منگل کے روز انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔

ritu passes away
ritu passes away
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 1:29 PM IST

رتو نندا اداکار رشی کپور، رندھیر کپور اور راجیو کپور کی بہن تھیں۔ مسٹر رندھیر نے اپنی بہن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 'رتو نندا کا آج صبح انتقال ہوگیا، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ہم ابھی دہلی میں ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔'

محترمہ نندا کی پیدائش 1948 میں ہوئی تھی اور وہ مشہور صنعت کار رنجن نندا کی اہلیہ تھیں۔ ان کے بیٹے نکھل نندا کی شادی امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن سے ہوئی تھی۔ انہیں 2013 میں کینسر کا پتہ لگا تھا۔ ان کا علاج امریکہ میں بھی کرایا گیا تھا۔

وہیں رتو نندا کی موت کی خبر سنتے ہی بالی وڈ دنیا کے اور ان کے قریبی لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی ہے اور ان کے کمبے کو اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

مزید پڑھیے:- عمان کے سلطان سے میوات کا انوکھا رشتہ
مزید پڑھیے:- 'سپریم کورٹ میں سی اے اے مخالف عرضی دائرکروں گا'
مزید پڑھیے:- مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کا سی اے اے پر تبصرہ

رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی نے لکھا 'رتو کپور ایک بہت ہی نرم اور اچھے انداز سے پیش آنے والی خاتون تھی، 'ریسٹ ان پیس بھوا'، 'مِس یوُ آلویز''۔

ان کی اس پوسٹ کے بعد لوگوں نے انہیں اظہار تعزیت پیش کیا، اور اس مشکل گھڑی میں صبر کی دعا منگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.