ETV Bharat / sitara

راج کندرا کی درخواست ضمانت منظور - ای ٹی وی بھارت اردو

عدالت نے پچاس ہزار روپیہ کی ضمانت دیے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اپنی درخواست ضمانت میں ملزم نے عدالت کو بتلایا کہ وہ ایک طویل عرصے سے جیل میں مقید ہے۔ اس سے کی جانے والی تحقیقات کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

Raj Kandra's bail application granted
Raj Kandra's bail application granted
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 3:13 AM IST

ممبئ کی سیشن عدالت نے آج یہاں فلم اداکارہ شیلپا شیٹی کے شوہر و فحش فلموں کے ریکیٹ کے کلیدی ملزم راج کندرا کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے انھیں پچاس ہزار روپیہ کی ضمانت دیے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اپنی درخواست ضمانت میں ملزم نے عدالت کو بتلایا کہ وہ ایک طویل عرصے سے جیل میں مقید ہے۔ اس سے کی جانے والی تحقیقات کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ کندرا، جن کی پہلے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ ممبئی پولیس پہلے ہی چارج شیٹ داخل کرچکی ہے، اس لیے یہ واضح ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ختم ہوچکی ہے اور اب وہ ضمانت کے حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شلپا شیٹی نے ماتا ویشنو دیوی پہنچ کر پوجا کی

اپنے وکیل پرشانت پاٹل کے ذریعے، کنڈرا نے نشاندہی کی کہ 9 دیگر ملزمان کے خلاف پہلی چارج شیٹ دائر کرنے کے بعد، 8 کو ضمانت پررہا کیا گیا ہیں اور ان کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر فیصلہ کرکے ضمانت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.