ETV Bharat / sitara

'عرفان ایک مضبوط انسان تھے' - رادھیکامدن انگریزی میڈیم

اداکارہ رادھیکا مدن نے اداکار عرفان خان کے ساتھ گزارے کچھ بہترین لمحوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط انسانوں میں سے ایک تھے جنہیں وہ جانتی تھی۔ فلم انگریزی میڈیم میں رادھیکا مدن عرفان خان کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

رادھیکا مدن :عرفان ایک مضبوط انسان تھے
رادھیکا مدن :عرفان ایک مضبوط انسان تھے
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:35 PM IST

فلم انگریزی میڈیم میں عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رادھیکا مدن نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عرفان ایک 'فائٹر' تھے۔

رادھیکا مدن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کے کیا کہوں۔یہ لکھتے ہوئے مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے۔وہ ایک مضبوط انسان تھے جنہیں میں جانتی تھی۔وہ ایک فائٹر تھے اور اس لیے ان کی اہلیہ سوتاپا میم، ان کے بیٹے بابل اور آیان بھی فائٹر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مشکور ہوں کہ مجھے اس زندگی میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ بہت ساری زندگیوں کو ہمیشہ متاثر کریں گے وہ ایک لیجنڈ تھے۔یہ وہ انسان تھے جنہوں نے ہندی فلمی صنعت کو بدل کر رکھ دیا۔ان کی روح کو سکون ملے۔

رادھیکا بالی ووڈ کی آخری اداکارہ تھی، جنہوں نے مزاحیہ ڈرامہ فلم انگریزی میڈیم میں عرفان خان کے ساتھ اداکاری کی ۔اس فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے پر مبنی تھی۔

واضح رہے کہ عرفان خان کو ممبئی کی کوکلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور انہیں آئی سی یو میں زیر علاج رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.