بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر وراٹ کوہلی کی ہر خوشی و غم میں ان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔ آج کا دن دونوں کے لیے خوشی کا دن ہے کیونکہ وراٹ کوہلی کے 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر موہالی کے آئی ایس بندرا ایسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی اور یہاں کوہلی کو ایک خصوصی کیپ سے بھی نوازا گیا۔ Anushka Sharma joins Kohli during 100th Test felicitation ceremony
اس موقع پر لی گئی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ جن میں خصوصی کیپ موصول کرتے وقت وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس خاص موقع پر بھارتی کرکٹ کی پوری ٹیم موجود تھی۔
اس خاص موقع پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ "یہ میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ میری بیوی یہاں ہے اور میرا بھائی بھی، ہر کسی کو بہت فخر ہے۔ یہ واقعی ایک ٹیم گیم ہے اور یہ اس کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ آپ بی سی سی آئی کا بھی شکریہ۔ موجودہ دور کے کرکٹ میں ہم تین فارمیٹ اور ایک آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔ اگلی نسل جو مجھ سے سیکھ لے سکتی ہے وہ یہ ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے سب سے خالص ترین فارمیٹ میں 100 میچ کھیلے'۔
اس موقع پر جوڑے نے کئی تصاویر بھی لیں۔ واضح رہے کہ موہالی میں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ ویراٹ نے جمعرات کو بی سی سی آئی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انوشکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ویراٹ اور انوشکا کی شادی کو چار سال ہو چکے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ومیکا ہے۔
مزید پڑھیں: Shilpa Shetty's new Film: شلپا شیٹی نے اپنی آئندہ فلم 'سُکھی' کی شوٹنگ شروع کی