پرینکا چوپڑہ آخری مرتبہ 2016میں ریلیز ہوئی فلم جے گنگا جل میں نظر آئیں تھیں۔ پرینکا تین برس بعد اب ’دی اسکائی از پنک‘ میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں دی اسکائی از پنک کا ٹریلر ریلیز کیا گیا، جو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کی کہانی آنجہانی مصنفہ اور موٹی ویشنل اسپیکر عائشہ چودھری کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں زائرہ وسیم عائشہ کے کردار میں ہیں، جبکہ پرینکا اور فرحان اختر ان کے والدین کا رول ادا کررہے ہیں۔
پرینکا نے بتایا کہ انہوں نے تین برس بعد فلمی پردہ پر واپسی کا کیوں فیصلہ کیا اور واپسی کے لئے اسی فلم کو کیوں منتخب کیا۔ پرینکا نے کہاکہ اس طرح کی فلمیں کرنے کے لئے کافی وقت لگتا ہے اور اس لئے گزرے تین برسوں میں انہوں نے کوئی دوسری ہندی فلم نہیں کی۔ پرینکا نے کہاکہ وہ ایک ایسی فلم کی تلاش میں تھیں، جس میں انہیں ایک ایکٹر کے طور پر پوری طرح سے ڈوب جانے کا موقع ملے۔ پھر چاہے وہ ہندستانی فلم ہو یا پھر امریکی۔ ’دی اسکائی از پنک‘ اس برس 11اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔