ETV Bharat / sitara

Priyanka Chopra Holi Celebration: پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ منائی ہولی، دیکھیں تصاویر اور ویڈیو - پرینکا چوپڑا کی ہولی تقریب کی تصویر

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ہولی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی شاندار ہولی تقریب کی ایک جھلک بھی مداحوں کے ساتھ سانجھا کی ہے۔ امریکہ میں اپنی بھارتی روایتوں کو زندہ رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ Priyanka Chopra shares glimpses of her lit Holi

پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ منائی ہولی

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 10:40 AM IST

گلوبل اسٹار پریانکا چوپڑا نے جمعہ کو اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس کے گھر میں ہولی منائی۔ 39 سالہ اداکار نے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ رنگوں کے تہوار کو جوش و خروش سے مناتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ Priyanka Chopra Celebrates Holi with Nick

پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ منائی ہولی، دیکھیں ویڈیو

پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ہولی پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں وہ ایک دوسرے کو رنگ لگانے سے لے کر پانی کے غبارے پھینکنے اور یہاں تک کہ واٹرن گن سے کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ امریکہ میں پرینکا نے اپنے بھارتی روایتوں کو زندہ رکھتے ہوئے بھرپور ہولی کا جشن منایا۔ تصویروں اور ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ نک اور پرینکا نے اپنے قریبی اور عزیزوں کے لیے ایک شاندار ہولی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

اس سال کے شروع میں سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کے بعد اس جوڑے کی پہلی ہولی ہے۔ پرینکا اور نک حال ہی میں والدین بنے ہیں۔ 22 جنوری کو دونوں نے انسٹاگرام پر"سروگیٹ کے ذریعے بچے کی پیدائش" کا اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

پرینکا چوپڑا کے کام کے بارے میں بات کریں تو وہ آخری بار سائنس فکشن فلم دا میٹرکس ریسریکشنز میں نظر آئی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے تھرلر ویب سیریز سیٹاڈیل کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ پرینکا ایکشن فلم 'اینڈنگ تھنگز ' میں انتھونی میکی کے ساتھ اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کی بات کریں تو وہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ فرحان اختر کی فلم ' جی لے ذرا میں نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: Katrian and Vicky Celebrationg Holi: کترینہ کیف نے شوہر وکی کوشل کے ساتھ منائی پہلی ہولی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.