بالی ووڈ اداکارہ پراچی دیسائی پہلی بار ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔یہ کردار وہ اپنی آئندہ فلم 'سائلنس کین یو ہیئر اٹ' میں ادا کریں گی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار مضبوط ہے۔
فلم میں اپنے کردار سے متعلق پراچی نے بتایا کہ انسپکٹر سنجنا ایک قتل کا معمہ حل کرتی ہے۔ وہ ایسی افسر ہے، جو آسانی سے پیچھے نہیں ہٹتی ہے۔وہ قوت ارادی کی بہت مضبوط اور اپنے کام کے تئیں کافی ذمہ دار ہے۔
انسپکٹر سنجنا کا کردار منوج واچپائی کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار ایس پی اویناش ورما سے متاثر ہے اور ان کے جیسا بننا چاہتی ہے۔ لوگوں نے مجھے پہلے کبھی اس کردار میں نہیں دیکھا ہے۔ لہذا میں ان کے ردعمل کو جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔
اس فلم میں ارجن ماتھور اور ساحل وید بھی ہیں۔ فلم رواں سال مارچ میں ذی 5 پر ریلیز ہونے والی ہے۔