عدالت نے فلم کی تشہیر پر روک سے متعلق عرضی کو یہ کہہ کر خارج کیا کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے تحریری طور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ فلم کی تشہیر کے دوران کسی طرح سے حالات خراب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
عرضی دہندگان کی طرف سے وکیل شفقت نذیر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعہ کو عدالت میں فلم پر پابندی کے متعلق سماعت پر بچث کے بعد عرضی کو خارج کیا۔
یاد رہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین سماجی کارکن اور ایک صحافی نے مفاد عامہ کے تحت فلم 'شکارہ' کی تشہری پر جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں گزشتہ دنوں ایک عرضی دائر کر فلم کی ریلیز پر روک لگانے کی بات کہی تھی۔
سماجی کارکن اور نیشنل۔ کا نفرنس کے سابق لیڈر افتخار مسگر، جنہوں نے عرضی داخل کی تھی، نے ای ٹی۔ بھارت کو بتایا کہ 'شکارہ' فلم کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں عوام کے جذبات کو چوٹ پہنچے گی۔
غور طلب ہے کہ فلم 'شکارہ' جمعہ کو نو بجے مختلف سینما ہالوں میں ریلیز کی گئی ہے۔
کشمیری پنڈتوں کی 90 کی دہائی میں ناسازگار حالات کے دوران کشمیر سے نقل مکانی پر مبنی 'شکارہ' فلم جموں وکشمیر میں فلمائی گئی ہے۔