اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالمی ادارہ صحت گلوبل سیٹیسزن اور موسیقار لیڈی گاگا کے ورچوئل کنسرٹ 'ون ورلڈ: ٹوگیدر ایٹ ہوم' کی کامیابی اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لیے127 ملین ڈالر اکٹھا کرنے میں ان کی تعریف کی۔
پرینکا نے ٹویٹ کیا 'مجھے ''ون ورلڈ ٹوگیدر ایٹ ہوم'' کانسرٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ لیڈٰی گاگا اور گلوبل سیٹیزن کی تخلیقی صلاحیتوں اور انسانیت کے لیے شکریہ، اورکووڈ-19 سے لڑنے کے لیے 127.9 ملین رقم اکٹھا کرنے پر مبارکباد'۔
پرینکا نے مزید کہا'سبھی طبی عملہ، ضروری سامان لوگوں کے گھروں تک پہنچانے والے ورکرز جو ہر دن ہمارے لیے کووڈ-19 کے خلاف لڑ رہے ہیں، ان کا شکریہ، بہت بہت شکریہ'۔
پرینکا نے ٹویٹر پر بھی اپنی پرفارمنس کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور کچھ دوسری پرفارمنس کی ویڈیو بھی پوسٹ کردی جو انہیں پسند آئی۔
میوزیکل ایونٹ میں شامل ہونے والے بہت سے لوگوں کے علاوہ چوپڑا نے کورونا وائرس اور اس کے اثرات کے بارے میں بات چیت کی۔
انہوں نے دنیا بھر کے مہاجر کیمپوں میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ یہ ایسے کیمپس ہیں جہاں کووڈ-19 بہت جلدی سے پھیل سکتا ہے۔
اور آخر انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور گلوبل سیٹیزن کا شکریہ ادا کر کے اپنی تقریر ختم کی۔
اس کنسرٹ میں تقریباً 127 ملین ڈالڑ روپے کووڈ-19 میں لوگوں کی مدد کے لیے جمع کیے گئے ہیں۔