کمیشن کی چیئرمین ریکھا شرما نے جمعرات کو بتایا کہ سماجی کارکن یوگتا بھیانا کی شکایت پر ان افراد کو آج کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا لیکن یہ اپنا بیان درج کروانے میں ناکام رہے، لہٰذا انھیں نیا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ 18 اگست کی صبح کمیشن میں پیش ہوں۔
یوگتا بھیانا کی شکایت پر انھیں کمیشن نے آئی ایم جی وینچرس کے پروموٹر اور ان کے ساتھیوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔
شکایت میں ان پر ماڈلنگ کے نام پر لڑکیوں کا جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کمیشن نے اس شکایت پر مہیش بھٹ، اروشی روتیلا، عائشہ گپتا، رن وجے سنگھ، مونی رائے اور پرنس نرولا کو طلب کیا تھا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ ان افراد کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے اس بارے میں کوئی جواب تک دینے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن نے اس سلسلے میں نوٹس لیا ہے اور اس پر کاروائی کی جائے گی۔