ETV Bharat / sitara

Aryan Khan to Make Debut as Writer: شاہ رخ کے بیٹے آرین خان اداکاری نہیں کرنا چاہتے؟ - آرین خان اسکرین رائٹر بننا چاہتے ہیں

شاہ رخ خان کے مداح بے صبری سے آرین خان کی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی راہ تک رہے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ شاہ رخ کے مداحوں کا یہ خواب مکمل نہیں ہوپائے گا۔ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آرین ہندی سنیما سے جڑنا تو چاہتے ہیں لیکن انہیں کیمرہ کے سامنے کام کرنے سے زیادہ کیمرے کے پیچھے اپنے ہنر کو دکھانے میں دلچسپی ہے۔ Aryan Khan to make debut as writer

شاہ رخ کے بیٹے آرین خان اداکاری نہیں کرنا چاہتے

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 1:23 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداح جہاں ایک طرف آرین خان کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، وہیں جونئیر خان اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر اداکاری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ آرین کو کیمرہ کی پیچھے والی دنیا زیادہ دلچسپ اور پرکشش لگتی ہے۔ Aryan Khan not wanting to become Actor

حال ہی میں کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خبریں سرخیوں کی رونق بنی ہوئی تھی۔ SRK's daughter Suhana Khan making Bollywood debutاس خبر سے شاہ رخ کے مداحوں میں بھی یہ قیاس آرائیاں پیدا ہوئی کہ اب جلد ہی آرین بھی بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ تاہم ایک تازہ ترین رپورٹس کے مطابق آرین بالی ووڈ میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

آرین فلموں کی دنیا میں یقینا آنا چاہتے ہیں لیکن ایک اداکار کے طور پر نہیں۔ اطلاع کے مطابق آرین فیچر فلمز اور ویب سیریز بنانے کے خواہشمند ہیں۔ آرین پہلے بھی ایمیزون پرائم کے لیے ایک ویب سیریز اور ایک فیچر فلم لکھ چکے ہیں، جسے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلمایا جائے گا۔ اگر سب کچھ صحیح ہوتا ہے تو آرین اس سال بطور اسکرین رائٹر اپنا کیرئیر شروع کرسکتے ہیں۔ Aryan Khan want to Become Writer

واضح رہے کہ آرین اور سہانا اس ماہ کے شروعات میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے میگا نیلامی میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے شرکت کرنے پہنچے تھے۔ ڈرگ کروس معاملہ کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب آرین اور سہانا کو پہلی بار عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: SRK's 'salt and pepper' look is fake: شاہ رخ کی نقلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.