اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ دوسرے بچے کی امید کررہے ہیں۔سنہ 2018 میں یہ بالی ووڈ جوڑا ایک بچی کے والدین بنے تھے۔
ان دونوں نے اس خبر کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ دونوں نے اپنی بیٹی مہر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' اس تصویر کا عنوان لکھنے میں ہمیں دو دن کا وقت لگا ہے اور اس بارے میں جو سب سے اچھا سوچا جاسکتا ہے وہ ' خدا کا شکر ادا کرنا'۔
اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بیدی نے لکھا کہ "نئی ہوم پروڈکشن جلد آرہی ہے، واہے گرو مہر کرے۔"
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کو فرحان کی ’طوفان‘ پسند آئی
واضح رہے کہ انگد اور نیہا دو سالہ مہر دھوپیا بیدی کے والدین ہیں۔ اس جوڑے کی شادی 2018 میں دہلی میں ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ 38 سالہ بیدی کو آخری بار سنہ 2020 کی ڈرامہ فلم گنجن سکسینا: دی کارگل گرل میں دیکھا گیا تھا جب کہ دھوپیا سنہ 2018 میں کاجول کے ساتھ ہیلی کاپٹر ایلا میں نظر آئی تھی۔