سنہ 2002 میں نہا دھوپیہ نے فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں۔ نہا نے اپنی فلمی کیئریر کا آغاز 2003 میں ریلیز فلم قیامت سے کیا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بطور ہیرو اجئے دیوگن تھے۔ یہ فلم باکس آف پر سپر ہٹ رہی تھی۔
سال 2004 میں ریلیز فلم جولی نہا کے کیریئر کی اہم فلم شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں نہا نے سیکس ورکر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں اپنے زبردست کردار سے انہوں نے ناظرین ہی نہیں بلکہ فلم کے مبصرین کا بھی دل جیت لیا۔ 2005 میں ریلیز فلم شیشہ میں نیہا نے ڈبل رول ادا کیا جو کافی دلچسپ تھا۔
نیہا کی دیگر فلموں میں کیا کول ہیں ہم، چھپ چھپ کے، ایک چالیس کی لاسٹ لوکل، سنگھ از کنگ، دے دنا دن، دس کہانیاں، ایکشن ریپلے اور پھنس گئے اوباما شمار ہیں۔