ایمزان پرائم ویڈیو میں آنے والی ویب سیریز 'پاتال لوک' نے آج اپنےایک اور نئے کردار سے روبرو کروایا۔یہ کردار میڈیا کنگ کا ہے جسے نیرج کابی ادا کررہے ہیں۔
اس کے ذریعہ ناظرین کو پرائم ٹائم صحافی کی دوہری زندگی کی جھلک دکھائی جائے گی۔اس سیریز کے نئے ٹیزر میں نیرج کابیی ایک پرائم ٹائم صحافی سنجیو مہرا کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ٹیزر میں دکھایا گیا کہ سنجیو مہرا کا قتل کرنے کی کوشش کئی بار کی جاتی ہے۔حالانکہ میڈیا کنگ اپنے ڈر کو دور کرتے ہوئے اس حملے کو اپنے لیے ایک موقع میں بدل دیتا ہے۔یہ کردار کئی رنگوں کو سے لوگوں کو روبرو کرواتا ہے کہ میڈیا اہلکار کیسے اپنی شرائط پر لڑائی لڑتا ہے۔
اس کردار کے بارے میں نیرج کابی نے بتایا کہ پاتال لوک آج کے سماج کے مختلف پہلوں سے گزرتا ہے۔سنجیو ایک بے حد دلچسپ کردار ہے، وہ مسلسل طاقت اور استحقاق کے منصب کو برقرار رکھنے کی کوشش میں مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔حالانکہ میں ابھی کردار کے بارے میں مزید نہیں بتاسکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ عوام کو پسند آئے گا۔
اس کرائم تھرلر سیریز میں لوگوں کو صحافت کی اندرونی دنیا سے تعارف کرایا جائے گا جو 15 مئی کو ایمزان پرائم ویڈیو میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔