ETV Bharat / sitara

این سی بی نے دیپیکا کی منیجر کرشمہ کو پھر طلب کیا

این سی بی نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سابق منیجر کرشمہ پرکاش کو منگل کو طلب کیا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے ، پرکاش نے عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

این سی بی نے دیپیکا کی منیجر کرشمہ کو پھر سے طلب کیا

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 1:51 PM IST

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سابق منیجر کرشمہ پرکاش کو ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔این سی بی نے کرشمہ پرکاش کو منگل کے روز این سی بی دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

سنیچر کے روز ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے پرکاش کی پیشگی ضمانت کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔خصوصی عدالت نے اس معاملے میں تعاون کرنے کی شرط پر پرکاش کو دی گئی عبوری راحت میں توسیع کردی تھی۔

واضح رہے کہ این سی بی نے اس سے قبل بھی منشیات معاملے میں پوچھ گچھ کرچکی ہے۔گرفتاری سے بچنے کےلیے انہوں نے عدالت میں پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔این سی بی کے ذرائع کے طابق مرکزی ایجنسی نے مبینہ طور پر گذشتہ ماہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران 1.7 گرام چرس برآمد کیے جانے کے بعد پرکاش کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے درمیان تعلقات کی جانچ کرنے والی این سی بی نے 28 اکتوبر کو طلب کیا تھا۔این سی بی معاملے میں دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.