ETV Bharat / sitara

این سی بی نے آرین خان کو قلعہ عدالت میں پیش کیا - آرین خان منشیات معاملہ

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو قلعہ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا ہے۔ آرین پر پر نشہ آور ادویات کا استعمال، فروخت اور خریداری کرنے کا الزام ہے۔

این سی بی نے آرین خان کو قلعہ عدالت میں پیش کیا

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 4:17 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 4:35 PM IST

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر دو ملزمین کو منشیات لینے سے متعلق معاملے میں آج قلعہ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات کو این سی بی نے آرین خان کو ممبئی سے گوا جانے والی کروز میں ہورہی پارٹی سے آرین خان کو گرفتار کیا ہے، آرین پر نشہ آور ادویات کا استعمال، فروخت اور خریداری کرنے کا الزام ہے۔ آرین سمیت سات دیگر نوجوانوں کو این سی بی نے گرفتار کیا ہے۔ وہیں آرین کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے کئی شخصیات آرین کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔ وہیں اتوار کی دیر رات سپر اسٹار سلمان خان اپنے دوست اور اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

این سی بی نے آرین خان کو قلعہ عدالت میں پیش کیااین سی بی نے آرین خان کو قلعہ عدالت میں پیش کیا

ابتدائی طور پر آرین خان، مُن مُن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا ہے اور تینوں کو سخت سیکورٹی کے درمیان ایسپلانڈ مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد انہیں پیر تک ایک دن کے لیے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد آج انہیں قلعہ عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 4:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.