ETV Bharat / sitara

نوازالدین کی بھتیجی نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا - نواز کی اہلیہ

اداکار نوازالدین صدیقی کی بھتیجی نے ان کے بھائی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں دہلی کے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کے بارے میں بتایا ہے۔ بھتیجی کے مطابق جب وہ 9 سال کی تھی تب سے اس کا چچا (نواز کا بھائی) اس کا جسمانی استحصال کررہا ہے۔

Nawazuddin niece alleges sexual harassment by his brother, files complaint in Delhi
نوازالدین کی بھتیجی نے ان کے بھائی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 2:23 PM IST

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جہاں نواز کی اہلیہ پہلے ہی طلاق کے لئے نوٹس دے چکی ہیں، اب اداکار کی بھتیجی نے اداکار کے بھائی اور اپنے چچا پر جنسی ہراسانی کا شدید الزام عائد کیا ہے۔

معلومات کے مطابق متاثرہ نے دہلی کے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ معاملہ اس وقت کا ہے جب اس کی عمر 9 سال تھی۔ تب سے اس کے چچا اس کا جسمانی استحصال کر رہے ہیں۔

ایک معروف پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی کی بھتیجی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کئی سال پرانا ہے۔ اس وقت وہ 9 سال کی تھیں۔ جب وہ دو سال کی تھی تو اس کے والدین کا طلاق ہوگیا، والد نے دوسری شادی کرلی اور وہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بچی تھی، کچھ سمجھ نہیں تھی۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ انکل (چاچا) نے میرے ساتھ غلط سلوک کیا، ان کا ہر لمس غلط تھا۔

بھتیجی کے مطابق اس نے عدالتی شادی کی ہے اور اب اس کے سسرالیوں پر بھی تشدد کیا جارہا ہے۔ اس نے بتایا کہ 'شادی کے بعد میرے سسرالیوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ میرے والد اور بڑے والد (نواز) بھی اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے میرے سسرال والوں کو ہراساں کرنے کی نیت سے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے ہیں'۔

اس نے مزید کہا کہ 'یہ نہ ہوتا اگر والد اور بڑے والد نے سختی کا مظاہرہ کیا ہوتا۔ انہوں نے کبھی مجھ پر یقین نہیں کیا۔ لیکن مجھے اپنے شوہر کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ میرے پاس ہر طرح کے جسمانی تشدد کا ثبوت ہے، جو میں نے اپنے شوہر کے پاس بھیجا ہے'۔

اس گفتگو میں نواز کی بھتیجی نے بتایا کہ انہیں کبھی بھی نوازالدین صدیقی کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز (بڑے والد) نے ایک بار مجھ سے پوچھا کہ میں زندگی میں کیا کرنا چاہتی ہوں۔ اس پر میں نے انہیں بتایا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے اور میں ذہنی طور پر پریشان ہوں۔

اس پر انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ کم از کم بڑے والد سمجھیں گے، وہ دوسرے معاشرے میں رہتے ہیں ان کی دوسری سوچ ہوگی لیکن انہوں نے کہا چچا ہیں یہ کبھی نہیں کرسکتے۔

بتادیں کہ اس سے قبل نواز اپنی اہلیہ کو لے کر بحث میں ہیں۔ ان کی اہلیہ نے ان سے طلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.