تجربہ کار اداکار نصیرالدین شاہ کھار میں واقع پی ڈی ہندوجا اسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر میں نمونیا کا علاج کرا رہے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 70 سالہ اداکار کی طبیعت مستحکم ہے۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق شاہ کو فی الحال کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔
دراصل گزشتہ روز شاہ کی اہلیہ اور اداکار رتنا پاٹھک شاہ نے کہا تھا کہ اداکار نصیرالدین شاہ کے پھیپھڑوں میں نمونیا کا ایک "چھوٹا سا پیچ" تھا۔ اسی کا علاج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ نصیرالدین شاہ آرٹ ہاؤس سنیما نشانت، جانے بھی دو یارو، اجازت، بازار، معصوم، مرچ مسالہ جیسی فلموں میں اپنی شراکت کے لئے جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب فاطمہ شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات والی افواہوں کو پریشان کن بتایا
نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) اور فلم و ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے سابق طالب علم شاہ نے کمرشل فلم کرما، تری دیو، چمتکار، موہرا، سرفروش، دی ڈرٹی پکچر، کرش جیسی متعدد فلموں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔