تیلگو سپر اسٹار مہیش بابو کی اہلیہ نمرتا شیروڈکر نے انسٹاگرام پر اپنی "آخری فلم" کے "آخری دن" کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نمرتا شیروڈکر نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ 'یہ بہت خاص ہے، میری آخری فلم،'' برائڈ اینڈ پریجڈس'' کے سیٹوں پر میرا آخری دن،'

انہون نے لکھا کہ "یہ ہماری فلم کا اختتام تھا اور میرے لئے ایک مرحلے کا اختتام تھا۔ اس فلم کے لیے ،بڑے کاسٹ اور عملے کے ساتھ لندن میں 3 مہینے ہم نے کام کیا ۔اس دوران میں بہت لظف اندوز ہوئی، اس کے ساتھ میری بہت سی یادیں جڑی ہیں۔
''برائڈ اینڈ پریجڈس'' 2004 میں ریلیز ہوئی اور اس کی ہدایتکاری گورندر چڈھا نے کی ہے۔ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن، مارٹن ہینڈرسن ، نوین اینڈریوز ، سونالی کلکرنی ، نادرا بابر اور انوپم کھیر بھی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نمرتا نے مہیش سے 2000 کی تلگو ہٹ ویمسی کے سیٹ پر ملاقات کی۔ اس جوڑے نے 2005 میں شادی کی اور 2006 میں ان کا بیٹا گوتم پیدا ہوا اور بیٹی ستارہ 2012 میں پیدا ہوئی تھیں۔