فلمساز اوم راوت کی فلم 'تاناجی : دی انسنگ وارئیر' باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کے صوبیدار تاناجی مالوسرے کی کہانی ہے جس میں اجے نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ سیف علی خان نے مغل فوج کے کمانڈر ادے بھان کا کردار ادا کیا ہے۔
سیف علی خان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے اب تک کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں اس طرح کی حوصلہ افزا اور تفریحی فلم کا حصہ بننے پر واقعی بہت خوش ہوں۔'
سیف علی خان نے اس کردار کے لیے اجے دیوگن کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔