کامیڈین منور فاروقی کنگنا رناوت کے آنے والے ریئلٹی شو لاک اپ میں نظر آئیں گے۔ منگل کے روز شو کے میکرز نے ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں منور کی شو میں حصہ لینے کا انکشاف کیا گیا۔ Munawar Faruqui in Lock Up Reality Show
میکرز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' شوز ہوئے ہیں ان کے کینسل، کیا چلیں گے لاک اپ میں ان کے پلان'۔ لاک اپ 27 فروری سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم میں نشر ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021 میں منور کو اندور پولیس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا، وہ تقریبا ایک ماہ تک جیل میں تھے۔
اس شو میں 16 ایسے مشہور شخصیات کو شامل کیا جائے گا، جو کسی نہ کسی وجہ سے تنازعہ میں رہے ہیں۔ ان کو بغیر کسی سہولیات کے مہیوں تک 'لاک اپ' میں بند کردیا جائے گا۔ اداکارہ کنگنا رناوت الٹ بالاجی کے شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ اس شو کی پہلی کنٹسٹنٹ نشا راول ہیں۔ نشا لکشمی تیرے آنگن کی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے جیسے ٹی وی شوز میں اداکاری کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔