ٹریفک پولیس نے اداکار وویک اوبرائے کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت کارروائی کی ہے۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر ان کا چالان کاٹا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 19 فروری 2021 کو ممبئی پولیس کو وویک اوبرائے کے ٹوئیٹر پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے کی شکایت موصول ہوئی۔
اس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:رنبیر اور شردھا ایک ساتھ نظر آئیں گے
خیال رہے کہ وویک اوبرائے نے ویلن ٹائن ڈے کے موقع پر 14 فروری 2021 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل پر سوار نظر آ رہے تھے۔
اوبرائے پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 ، 269 ، موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 129 ، 177 اور وبائی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ممبئی کی جوہو پولیس نے اداکار کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا ہے۔