ETV Bharat / sitara

فحش فلم ریکیٹ معاملہ میں ماڈل کا سنسنی خیز انکشاف - ماڈل ساگریکا سونا سمن کا انکشاف

ممبئی پولیس کے پراپرٹی سیل نے ابھی تک 9 افراد کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان نو ملزمین کو 10فروری کو ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ان میں سے پانچ ملزمین کو عدالتی تحویل میں اور دیگر چار ملزمیون کو پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

فحش فلم ریکیٹ معاملہ میں ماڈل کا سنسنی خیز انکشاف

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 6:58 PM IST

گزشتہ روز ممبئی کرائم برانچ نے ٹی وی اداکارہ اور ماڈل گہنا وششٹھ کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اب اس کے بعد ایک اور ماڈل نے بالی ووڈ کے تجربہ کار فلم پروڈیوسر پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'پورن فلم انڈسٹری میں اس پروڈیوسر کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ اس ماڈل کا نام ساگریکا سونا سمن ہے اور انہوں نے امیش کامت پر بھی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

فحش فلم ریکیٹ معاملہ میں ماڈل کا سنسنی خیز انکشاف

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے پراپرٹی سیل نے بدھ کے روز ایک کارروائی کے دوران فحش فلمیں بنانے کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان نو ملزمین کو 10 فروری کو ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ان میں سے پانچ کو عدالتی تحویل میں اور چار دیگر کوپولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ قیاس بھی لگایا تھا کہ ہندی فلم انڈسٹری کی بڑی ہستیاں اس معاملے میں ملوث ہیں۔

ماڈل ساگریکا سونا سمن کا انکشاف

ماڈل ساگریکا سونا سمن نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تجربہ کار پروڈیوسر اس فحش فلم کیس میں ملوث ہے۔ ماڈل نے امیش کامت کے خلاف بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

ماڈل نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران امیش کامت نے مجھ سے 20 ویڈیو کال کرکے برہنہ آڈیشن دینے کو کہا تھا۔ اس نے مجھے بہت سی آفرز بھی دیں۔ ساگریکا نے کہا ہے کہ اس وقت میں نے ایسے آڈیشن دینے سے انکار کردیا تھا۔

اس معاملے میں پانچ کو عدالتی تحویل میں اور چار کو پولیس تحویل میں لیا گیا

اس معاملے میں ٹی وی اداکارہ ودانتا تیواری عرف گہنا وششٹھ ، امیش کامت ، دیپانکر کھسناوس عرف شان بنرجی اور تنویر ہاشمی کو 15 فروری تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم یاسمین رسول بیگ خان عرف رووا، پرتبھا وکرم ، منو گوپالداس جوشی، بھانو ٹھاکر اور محمد عاطف ناصر احمد کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

شان بنرجی اس کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں

دیپانکر کھسناوس عرف شان بنرجی اس معاملے میں گرفتار کی گئی خاتون کے شوہر ہیں اور پیشے سے فوٹو گرافر ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ اس کمپنی کا ڈائریکٹر بھی ہے۔ جس کے ذریعے پورن فلم کی شوٹنگ کی جارہی تھی۔ اس سے قبل گرفتار اداکارہ گہنا وششٹھ اور امیش کامت کے درمیان کچھ مالی لین دین بھی ہوا تھا ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ہزاروں ڈالر امیش کامت کے ایک بینک اکاؤنٹ اور گہنا وششت کے دو بینک اکاؤنٹس میں داخل کرائے گئے ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ رقم آنے کے بعد رقم کو برابر سب میں تقسیم کیا گیا۔

گہنا کا خود کا ایک اسٹوڈیو بھی ہے

ایک سینئر عہدیدار کے مطابق گہنا وششٹھ کا ایک پروڈکشن ہاؤس ہے جس کا نام جی وی اسٹوڈیو ہے، جس کا استعمال وہ فحش ویڈیو کو فلمانے کے لیے کرتی ہیں۔ پولیس کو اب تک 90 کے قریب قابل اعتراض اور فحش ویڈیوز برآمد کیے ہیں۔ یہ سب ویڈیوز گہنا وششٹھ کے اسٹوڈیو میں فلمایا گیا ہے۔

کرائم برانچ کے عہدیداروں کے مطابق گہنا وششٹھ کے گھر پر 3 فروری کو چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس وقت اس کے گھر سے تین موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور کچھ بینک دستاویزات ضبط کیے گئے تھے۔ اس کے بعد اداکارہ کو سنیچر کی رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پورن ریکیٹ کا تعلق سورت سے

اس معاملے کے نویں ملزم تنویر ہاشمی کو گجرات کے سورت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک فحش فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایک متاثرہ نے مالوانی پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے تنویر ہاشمی کو سورت سے گرفتار کیا ہے۔

کون ہے گہنا وششٹھ

گہنا وششٹھ بالاجی پروڈکشن کی سیریز 'گندی بات' کی اداکارہ ہیں۔ اس سے قبل وہ مس ایشیاء بکنی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ گہنا وششٹھ اب تک بہت ساری ہندی اور جنوبی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور متعدد اشتہاروں میں بھی نظر آچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.