ETV Bharat / sitara

ہتک عزت معاملے میں کنگنا رناوت کو پولیس نے طلب کیا

ممبئی پولیس نے معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کے ذریعہ دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کنگنا راناوت کو طلب کیا ہے۔

Kangana Ranaut
Kangana Ranaut
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 12:28 PM IST

پولیس افسر نے بتایا کہ کنگنا سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو جوہو پولیس کے سامنے پیش ہوں۔

جاوید اختر نے کنگنا راناوت پر ٹیلی ویژن انٹرویو میں مبینہ طور پر انہیں بدنام کرنے اور بے بنیاد تبصرے کرنے کے معاملے میں گذشتہ برس نومبر میں اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے پاس مجرمانہ شکایت درج کروائی تھی۔

جاوید اختر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس جون مہینے میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں 'گروپ بندی' کا حوالہ دیتے ہوئے کنگنا نے ٹی وی انٹرویوز میں ان کا نام اس میں گھسیٹا تھا۔

شکایت میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کنگنا نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ جاوید اختر نے ریتک روشن سے ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں خاموش رہنے کی دھمکی دی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس سے اختر کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔

17 جنوری کو عدالت نے پولیس کو اس معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے لیے یکم فروری تک کا وقت دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.