ماہی کی چال سے لے کر گیند تک، تلفظ سے لے کر بلے بازی کے انداز تک سشانت سنگھ راجپوت نے امتزاج کیا تھا۔ وہ اس سپر ہٹ فلم کے سیکویل کے لیے بھی کام کرنا چاہتے تھے۔ فلم کے شریک پروڈیوسر ارون پانڈے کا کہنا ہے کہ اب اس فلم کا سیکویل سشانت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
ارون پانڈے نے بتایا کہ دھونی اپنی سوانح میں سشانت کے کردار سے بہت زیادہ متاثر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح کرن مورے نے سشانت سنگھ کو دھونی کا کردار نبھانے میں مددکی تھی۔ سشانت محض 34 برس کا تھا۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایک خوبصورت مستقبل اس کا منتظر تھا۔ میں ، ماہی اور سشانت دہلی میں دھونی کے ایئر انڈیا کالونی کے مکان میں گئے تھے ۔ ماہی نے یادکیا تھا کہ وہ کہاں بیٹھتے تھے ، کھاتے تھے وہیں سشانت بھی اس کردار کو محسوس کرنے کے لئے ایسا کرتا تھا۔ گھر میں ایک جگہ ایسی بھی تھی جہاں ماہی زمین پر لیٹ جاتے تھے ، سشانت نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔
ارون پانڈے نے کہا ’’سوشانت کی موت کے بعد فلم کا سیکویل بنانا ناممکن ہے۔ ہم سشانت کے بغیر اس فلم کے سیکویل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ہم اس فلم کے سیکویل پر سوچ رہے تھے لیکن اب اس کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا ہے۔