ریڈ ووڈ فلمز کے بینر Banner of Redwood Films تلے 26 جنوری یعنی (یوم جمہوریہ) کے موقع پر کشمیری پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی فلم 'ہاں تجھے سلام' رلیز کی جارہی ہے۔ حب الوطنی پر بنائی گئی اس فلم کو ہنگامہ پلے پر ریلیز کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں منگل کے روز کشمیر سے تعلق رکھنے والے فلم کے نوجوان پروڈیوسر ،ڈائریکٹر اور فلم کے مرکزی اداکار نے باضابطہ طور 'ہاں تجھے سلام' فلم کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ 'ہاں تجھے سلام' حب الوطنی پر بنائی گئی فلم ہے۔ جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی ووڈ اداکاروں کے علاوہ اکثر وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے کام کیا ہے۔جبکہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی کشمیر سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر ارباز بٹ اورکوپروڈوسر ارمان بٹ ہیں جبکہ فلم کو ڈائیریکٹ آوانش کمار اور ندیم گیلانی کیا ہے۔
وہیں فلم کے مرکزی کردار میں آریہ ببر، اعجاز خان، سمیتا گونڈکر، سلمان بٹ اور کونل سمیت پریت سنگھ نظر آئے۔ اس کے علاوہ فلم کی کہانی آونش کمار اور شاداب صدیقی نے لکھی ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فلم کے ایسوی ایٹ پروڈوسر ندیم گیلانی نے کہا کہ 'ہاں تجھے سلام' میں فلم کی شوٹنگ 2018 سے شروع کی گئی تھی جوکہ گزشتہ برس مکمل ہوئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹر میں اس فلم کو ریلیز نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایسے میں اگرچہ ویسی ہی صورتحال آج بھی ہے لیکن اس مرتبہ فلم 'ہاں تھجے سلام' کو ہنگامہ پلے پر ریلیز کیا جارہا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر کے مطابق فلم کی کہانی ملک کے کسان، فوج اور سیاست دانوں کے اردگرد گھومتی ہے اور امید ہے کہ اس فلم کو لوگ نہ دیگر ریاستوں بلکہ کشمیر میں بھی پسند کریں گے۔ جس سے نہ صرف کشمیر کے ابھرتے ہوئے اداکاروں بلکہ یہاں کے نوجوان پروڈوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی حوصلہ ملے گے۔