اداکارہ مونی رائے کی حال ہی میں ایک نئی میوزک ویڈیو پتلی کمریا ریلیز ہوئی ہے، جسے گلوکارہ تنیشک باگچی نے لکھا ہے۔
اس میوزک ویڈیو کے حوالے سے مونی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس گانے کی وجہ سے انہوں نے 10 دن تک کاربوہائیڈریٹ والے کھانے سے پرہیز کیا تھا، تاکہ وہ فٹ نظر آسکیں۔
ساتھ میں اداکار نے آئندہ فلم برہمسترا میں عالیہ اور رنیبر کے ساتھ کام کرنےکے تجربے کے بارے میں بتایا کہ دونوں اداکار بڑے پردے پر شاندار اداکاری کرتے ہیں ، فلم میں جان ڈال دیتے ہیں۔وہ دونوں ہی ایک خوبصورت انسان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں امیتابھ بچن، ناگ ارجن جیسے سینئر اداکارؤں کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کا حقیقت میں بدلنے جیسا تھا۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔