ETV Bharat / sitara

'ایک لڑکی تھی دیوانی سی'

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 5:24 PM IST

آدتیہ چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی سپرہٹ فلم 'محبتیں' کو ریلیز ہوئے آج 20 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ فلم کی لمبی چوڑی اسٹار کاسٹ کے علاوہ اس فلم کی موسیقی اور امیتابھ بچن کے ڈائیلگ آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہیں۔

ایک لڑکی تھی دیوانی سی
ایک لڑکی تھی دیوانی سی

نوے کی دہائی میں یش راج فلمز نے کئی بہترین فلمیں ہندی سنیما کو دی ہیں۔ ان میں سے ایک محبتیں بھی ہیں۔ اس فلم کو آج پورے 20 برس مکمل ہوچکے ہیں۔

اسی خاص موقع پر بالی ووڈ کے مہانائک امیتابھ بچن نے فلم کی ریلیز کے 20 برس مکمل ہونے پر ایک خاص ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'پرمپرا، پراتیشٹھا، انوشاسن۔۔محبتیں کئی وجوہات سے خاص ہے۔۔20 سال کی یہ خوبصورت محبت کی کہانی یادوں کی ایک دلچسپ دنیا میں لے جاتی ہے۔اتنا پیار دینے کے لیے میری طرف سے آپ سبھی کو بہت سارا پیار'

ویڈیو کے علاوہ امیتابھ نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔جس کے ساتھ امتیابھ نے لکھا کہ 'اس فلم کی موسیقی ایک خزانہ ہے۔دھن، کمپوزیشن ہر چیز غیر معمولی ہے۔اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

اس فلم میں پہلی بار امیتابھ ایک اینگری اولڈ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔فلم میں امیتابھ کے ڈائیلگ اور راج آرئن ملہوترا یعنی شاہ رخ خان کے کردار کے ساتھ ان کی سختی آج بھی لوگوں کو گروکل کی یاد دلادتی ہے۔

اس فلم کے خوبصورت نغموں کی کوریوگرافی میں فراح خان نے کافی محنت کی تھی۔فلم کے گانے آنند بکشی نے لکھے تھے اور میوزک جتن للت نے تیار کیا تھا۔

جہاں اس وقت کے نوجوان شاہ رخ کے انداز کو اپنا کر 'ہم کو ہمی سے چرا لو' کے دھن کو گنگنا پسند کرتے تھے ۔تو وہیں شادی کے ہر تقریب میں لڑکیاں 'پیروں میں بندھن ہے پائل نے مچایا شور' کے ڈانس اسٹیپ کی کاپی کرتی ہوئی نظر آتی تھی۔

فراح اس فلم میں اپنے کام کو اپنے کیرئیر کا اہم حصہ سمجھتی ہیں۔فراح بتاتی ہیں کہ 'اس فلم سے پہلے میں نے آدتیہ چوپڑا کے ساتھ صرف ایک گانا کوریوگراف کیا تھا اور وہ گانا دلوالے دلہنیا لے جائیں گے' کا' رک جا او دل دیوانے تھا'۔ یہ گانا بہت ہٹ ثابت ہوا یہ سب تو آپ جانتے ہی ہیں۔اس کے بعد میں نے فلم 'دل تو پاگل ہے' کے کچھ گانے کوریو گراف کیے۔اس فلم کی ہدایتکاری یش جی نے کی تھی اور تب میرے حصے میں اس فلم کے گانے 'ڈھولنا' اور 'بھولی سی صورت' آئے۔جب آدی نےمجھ سے کہا کہ میں فلم 'محبتیں' کے سارے گانے کررہی ہوں تو میری خوشی کا تو کوئی ٹھکانا ہی نہیں رہا۔

وہیں ایشوریہ کے بارے میں فراح بتاتی ہیں کہ'یش سر سے پاؤں تک ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں۔جس کی وجہ سے انہوں نے کافی مشکلیں بھی اٹھائیں۔وہ شدید ٹھنڈ میں بھی کام کرتی رہتی تھی۔ایک سفید رنگ کی لیس والی ساڑی میں وہ بھیگتی رہیں لیکن انہوں نےکبھی اُف تک نہیں کہا۔فلم میں ان کی اور شاہ رخ کی اداکاری کچھ اور ہی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ جس طرح دونوں نے 'ایک لڑکی تھی دیوانی سی' کی نظم کو پردے پر اتار ا ہے۔اس کی وجہ سے ہی یہ فلم کلاسک فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔

فلم میں 9 گانے تھے، جس میں لتا منگیشکر، ادیت نارائن سمیت کئی ابھرتے ہوئے نغمہ نگار نے اپنی آواز دی تھی۔اس فلم کی موسیقی کو کافی سراہا گیا تھا۔فلم کے لیے شاہ رخ کو بہترین اداکار اور امیتابھ کو بہترین ساتھی اداکار کے فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

وہیں اس فلم سے 6 نئے اداکارؤں ادئے چوپڑا، جمی شیرگل، جگل ہنسراج، شمیتا شیٹی، کم شرما اور پریتی جھنگیانی نے بالی ووڈ میں پہلا قدم رکھا ۔وہیں بالی ووڈ میں بطور رومانی جوڑی شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی یہ پہلی فلم تھی۔اس فلم سے قبل انہوں نے فلم جوش میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم کے بعد دونوں دوبارہ دیوداس میں رومانوی انداز میں نظر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.