مادھوری پوری دینا میں 'دھک دھک گرل' کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ دس برس امریکہ میں گزارنے کے بعد وہ بھارت واپس آ گئی ہیں اور اپنے شائقین کے لئے بالی وڈ میں واپس قدم رکھا۔
مادھوری اکثر ڈانس ریالٹی شوز میں نظر آتی ہیں۔ ان دنوں وہ 'ڈانس دیوانے' شو کی جج بنی ہوئی ہیں اور وہ شو پر ہر ایک کنٹسٹنٹ کی پسندیدہ جج ہیں۔
واضح رہے کہ اس ہفتے 'ڈانس دیوانے' کا ایک خاص ایپسوڈ آنے والا ہے جو کہ 'فیملی اسپیشل ایپسوڈ' ہوگا۔