پریہ درشن ان دنوں فلم ’ہنگامہ۔2‘ کے لئے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں پریش راول، شلپا شیٹی، میزان جعفری اور پرنیتا سبھاش جیسے فنکار دکھائی دیں گے۔ میزان جعفری پہلی مرتبہ پریہ درشن کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کے لئے وہ بہت خوش ہیں۔
میزان جعفری نے کہا ’’آپ کو شاٹ سے عین قبل ڈائیلاگس دے دیئے جائیں گے وہ آپ کو سمجھائیں گے کہ کیمرہ کے آگے ڈائیلاگس کو کیسے بولنا ہے اور آپ کو صرف ان پر عمل کرنا ہوگا۔ پریہ درشن سر کے سیٹ پر ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں معلوم ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اکشے کمار سر نے مجھے کہا کہ تمہیں پریہ درشن سر کی بات پر آنکھیں بند کرکے یقین کرنا چاہئے اور سب صحیح ہوگا۔ اکشے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جتنی بھی کامیڈی سیکھی ہے وہ پریہ درشن سے ہی سیکھی ہے۔