ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروںمیں سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ اتنے دنوں تک گھروں میں بند رہنے کے اثرات کو منیش نے اپنی شارٹ فلم ’وہاٹ اف‘ میں دکھایا ہے۔ سات منٹ 27 سیکنڈ کی اس مختصر فلم میں منیش نے لوگوں کو گھر پر محفوظ رہنے اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پرعمل کرنے کا پیغام دیا ہے۔
منیش کی یہ شارٹ فلم امیتابھ بچن کو پسند آئی ہے۔ انہوں نے منیش کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس مختصر فلم کو شیئر کیا ہے اور کپشن میں لکھا ہے ’’منیش پال نے موجودہ حالات پر ایک شارٹ فلم بنائی ہے ۔ ہر ڈراپ اہمیت رکھتا ہے ۔ ہر کوشش معنی رکھتی ہے‘‘۔
امیتابھ کے علاوہ کرن جوہر، رتیش دیشمکھ،منوج باجپئی، ارجن کپور، سوناکشی سنہا سمیت کئی مشہور شخصیات نے منیش کی اس کوشش کے لئے سراہا ہے۔
منیش پال نے لاک ڈاؤن پر بنائی مختصر فلم - لاک ڈاؤن پر بنائی مختصر فل
ٹی وی کے مشہور میزبان منیش پال نے لاک ڈاؤن پر ایک شارٹ فلم ’وہاٹ اف‘ بنائی ہے جس کی امیتابھ بچن سمیت متعدد مشہور شخصیات نے تعریف کی ہے۔