ETV Bharat / sitara

مالوی ملہوترا معاملہ: ممبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا - مالوی ملہوترا پر چاقو سے حملہ

ادکارہ مالوی ملہوترا پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ ملزم یوگیش مہیپال سنگھ نے پیر کی رات کو ممبئی کے ورسووا علاقے میں مبینہ طور پر پیٹ اور دونوں ہاتھوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا، کیونکہ اداکارہ نے اس کی شادی کی تجویز سے انکار کردیا تھا۔

مالوی ملہوترا معاملہ
مالوی ملہوترا معاملہ
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:39 PM IST

ٹی وی اداکارہ مالوی ملہوترا پر حملہ کرنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ممبئی پولیس نے منگل کی رات کو پالگھر ضلع کے قریب میں موجود وسائی علاقے کے اسپتال سے ملزم یوگیش مہیپال کو گرفتار کیا۔

وہیں اداکارہ کے مطابق سنگھ نے پیر کی رات کو ممبئی کے ورسوا علاقے میں مبینہ طور پر ان کے پیٹ اور دونوں ہاتھوں میں چاقو سے حملہ کیا تھا کیونکہ اداکارہ نے سنگھ کی شادی کی تجویز سے انکار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مالوی ممبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔منگل کی رات کو ورسووا پولیس نے وسائی میں مقیم اسپتال سے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ملزم سے اس معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اداکارہ مالوی نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ ملزم کو گزشتہ ایک برس سے جانتی ہے اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن اداکارہ نے اس کی اس تجویز کو انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مالوی پر حملہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی اداکارؤں نے اپنے ردعمل ظاہر کیے۔اس حادثے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ فلم انڈسٹری کی سچائی ہے، یہ چھوٹے شہر سے آئے اسٹرگلس کے ساتھ ہوتا ہے، جن کے پاس کوئی کنیکشن نہیں ہوتا ہے۔ یہ فلمی ستاروں کے بچے (نیپوٹزم کڈ) جتنا چاہیں خود کا بچاؤ کرسکتے ہیں، لیکن ان میں سے کتنے کو چاکو سے مارا جاتا ہے، کتنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے یا انہیں مار دیا جاتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.