ETV Bharat / sitara

ملیالم فلم 'سوفیم سجاتیام' کا ٹریلیر ریلیز - سوفیم سجاتیام ٹریلر ریلیز

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی ملیالم فلم 'سوفیم سجاتیام' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ادیتی کے لیے یہ ایک خاص فلم ہے کیونکہ ملیالم سنیما میں ان کی پہلی فلم ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ملیالم فلم 'سوفیم سجاتیام' کا ٹریلیر ریلیز

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 3:29 PM IST

ایمزان پرائم ویڈیو نے آج ملیالم فلم 'سوفیم سجاتیام' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس پلیٹفارم کے ذریعہ فلم عالمی سطح پر پرئیمیر کر رہی ہے۔

اس فلم کی ہدایتکاری نارانی پوجھا شناواس نے کی ہے اور پروڈیوسر وجئے بابو نے فرائیڈ فلم ہاؤ سے بینر تلے اس فلم کو بنایا گیا ہے۔ 3 جولائی کو بھارت میں پرائم کے ممبر اور دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور علاقے کے لوگ ملیالم میں اس فلم کو دیکھ سکتے ہیں۔

پروڈیوسر وجئے بابو نے کہا کہ 'ہماری کوشش کچھ ایسے بنانے کی تھی جو لوگوں میں گہرا اثر چھوڑے اور سوفیم سجاتیام اسی طرز پر مبنی ایک فلم ہے۔فلم کا موضوع وہ ہے جسے زیادہ تر سنیما میں نہیں دکھایا جاتا ہے،کہانی چنچل اور پیچدہ دنوں قسم کی ہے لیکن یہ ایک سادہ، حقیقت پسند موضوع کو دکھائے گی کہ محبت کوئی عقلیت یا حد نہیں جانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کے ان کرداروں کو ادیتی راؤ حیدری اور جئے سوریہ سے زیادہ اچھا کوئی نہیں ادا کرسکتا تھا،کیونکہ دونوں کو اپنے ہر کردار کے ساتھ انصاف کرنے آتا ہے۔موسیقی کے ذریعے فلم میں محبت کے اہم احساس کو ایک مناسب خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پروڈیوسر وجئے بابو نے کہا ، ایمیزان پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی فلم کے ساتھ ، ہمیں خوشی ہے کہ یہ فلم عالمی ناظرین تک آسانی سے پہنچنے میں کامیاب رہے گی ، جس سے انہیں دوبارہ ملیالم سینما سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ 'سوفیم سجاتیام میرے لیے ایک خاص فلم ہے،میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارت کے کچھ بہرتین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور یہ میری پہلی ملیالم فلم ہے۔فلم میں ایک معصوم سی محبت کی کہانی کو دیکھایا گیا ہے، جہاں محبت تعصب اور امتیازی سلوک کو نہیں جانتا ہے،میں واقعی لوگوں کے ردعمل کا اظہار کر رہی ہوں۔مجھے امید ہے کہ وہ صوفی اور سجاتا کی دنیا میں کھو جائیں گے جیسے میں نے کیا اور مجھے امید ہے کہ ہر کوئی کرداروں اور کہانی سے اپنے آپ کو جوڑ پائے گا۔

وہیں ملیالم فلمی دنیا کے مشہور اداکار جئے سوریہ نے کہا کہ ملیالم فلم انڈسٹری اچھی کہانیاں پیش کرنے کے لئے جانی جاتی ہے، اس فلم نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا ہے جس میں ایک ادھوری محبت کی کہانی کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکی کی کہانی کو بھی دکھایا ہے۔میں ادیتی کے شوہر کا کردار ادا کر رہا ہوں۔

'سوفیم سجاتیام' کو 3 جولائی کو ایمزان پرائم پر ریلیز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.