ETV Bharat / sitara

لوینا کے الزامات بے بنیاد : مہیش بھٹ - لوینا کے الزام غلط اور بے بنیاد

فلمساز مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے ذریعہ لگائے گئے تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد بتایا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھٹ منیشات اور لڑکیوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

مہیش اور مکیش بھٹ
مہیش اور مکیش بھٹ
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:23 PM IST

فلمساز مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اداکارہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھٹ اور ان کے شوہر لڑکیاں اور منشیات کی اسمگلنگ کرنے جیسے کاروبار میں ملوث تھے۔

مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے اداکارہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ سچائی جلد ہی سب کے سامنے آئیگی۔

لودھ کے الزامات کے جواب میں بھٹ نے اپنے وکیل امت نائک کے ذریعہ لودھ کو ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں اداکارہ کو اس طرح کے جھوٹے بیان دینے سے روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔

جمعہ کے روز بھٹ بھائیوں کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے کہا گیا کہ ایک مشہور شخص ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی کو تجسس اور دلچسپی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان پر بحث کی جاتی ہے، جو اکثر ضرورت سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھ کے الزامات جھوٹے، غلط اور بے بنیاد ہیں۔

حال ہی میں لوینا نے مہیش بھٹ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سُمیت سبروال کی اہلیہ ہیں۔ سُمیت سبروال بھٹ کے بھانجے ہیں۔

اداکارہ نے فلمساز مہیش بھٹ کو ہندی سنیما کا سب سے بڑا ڈان بتاتے ہوئے ان کے بھانجے پر منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد مہیش بھٹ نے ان کے الزامات کو جھوٹا اور توہین آمیز بتایا اور لوینا لودھ کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

اس سے قبل بھی لوینا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ مہیش بھٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کے شوہر یعنی سُمیت سبروال منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ ان کے ذریعہ کیے جانے والے اس کام کی خبر مہیش بھٹ کو بھی ہے۔

لوینا نے الزام عائد کیا کہ مہیش بھٹ کی وجہ سے بہت سے اداکاروں کی زندگی برباد ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی اداکار کی مہیش بھٹ سے نہیں بنتی ہے تو وہ انہیں انڈسٹری میں کام کے لیے محتاج بنادیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.