کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
حال ہی میں مادھوری نے اپنے شوہر سری رام نینے کا ہیئرکٹ کیا تھا۔
مادھوری نے شری رام کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا، 'رام کے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تجربہ کرنے میں لطف آیا۔
سیلف قرنطینہ کو آج 100 دن ہوچکے ہیں۔ ہم نے اس لاک ڈاؤن سے سب سے اہم بات سیکھی ہے وہ یہی ہے کہ کیسے خود انحصاری کے ساتھ رہا جا سکتا ہے۔'
لاک ڈاؤن کے دوران مادھوری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔
انہوں نے مختلف طریقوں کے سہارے لاک ڈاؤن میں اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس کے علاوہ مادھوری نے اپنے پرستاروں کو لاک ڈاؤن میں آن لائن فری میں رقص بھی سکھایا تھا۔