اداکار رتیش دیش مکھ نے پیر کو ایک ٹِک ٹِک ویڈیو بنائی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا سنجے دت کی فلم ساجن کے ہٹ گانے پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے۔
اس لاک ڈاؤن کے دوران یہ فلمی جوڑا مشہور رومانوی گانا 'میرا دل بھی کتنا پاگل ہے' پر ایکٹ کرتے ہوئے اپنے محبت کو ظاہر کیا۔
ہاؤس فل کے اداکار نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔اس ویڈیو میں دونوں اداکار بالکانی میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اداکار نے پوسٹ کے عنوان میںلکھا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان محبت۔ساجن فلم کا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔
یہ گانا اصل میں اداکارہ مادھوری دکشت اور اداکار سنجے دت پر فلمایا گیا تھا۔اس پوسٹ کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔
رتیش اور جینییلیا اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان خود ساختہ علیحدگی اختیار ہوئے ہیں ۔جسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔