نئی دہلی: سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایل جے پی کے قومی صدر و رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے خوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' سپریم کورٹ کے فیصلے کا وہ استقبال کرتے ہیں۔ جانچ سی بی آئی سے ہو سب کا یہی مطالبہ تھا۔ اب جب سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو جانچ کی ذمہ داری دی ہے تو وہ سوشانت سنگھ کے مداح اور ان کے اہل خانہ کی جیت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' مجھے یقین ہے کہ اب جلد سی بی آئی سبھی پہلؤں پر کام کرے گی۔ اب اس معاملے میں سچائی سامنے آئے گی۔ وہ نام بھی سامنے آئیں گے جنہوں نے اس کیس کو بھٹکایا ہے، ساتھی ہی انہوں نے کہا کہ' اس کی رخ کو موڑ نے کی کوشش کی گئی، سوشانت کے اہل خانہ کو کاف سکون ملے گا'۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے سی بی آئی کو جانچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ممبئی پولیس نے اس کیس میں جانچ نہیں کی بلکہ انکار ہی کیا ہے۔'
کورٹ نے واضح کردیا کہ' اس کیس سے جڑے ہر معاملے کو سی بی آئی دیکھے گی۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ' ممبئی پولیس سارے ثبوت کو آگے کی جانچ کے لیے سی بی آئی کو سونپ دے، کورٹ نے یہ بھی کہا کہ' بہار پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حق ہے۔'