ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا - Dimple Kapadia's film Sagar

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا بھی ان اداکاراوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہیروئن کی روایتی شبیہ کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اپنی اداکاری سے اپنے ناظرین کو مسحور کر دیا، آج ان کے ان کی یوم پیدائش کے موقعے پر یہ خاص رپورٹ ملاحظہ کریں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا یوم پیدائش آج

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:37 PM IST

ڈمپل کپاڈیا 8 جون 1957 کو گجراتی خاندان میں پیدا ہوئیں، انہیں فلموں میں لانے کا سہرا راج کپور کو جاتا ہے، ستر کی دہائی میں وہ اپنی فلم ’بوبی‘ کے لیے نئے چہروں کی تلاش کر رہے تھے، اسی دوران انہوں نے ڈمپل کپاڈیا کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے ڈمپل نے بخوشی قبول کرلیا، یہ فلم رشی کپور کی بھی پہلی فلم تھی۔

فلم بوبی
فلم بوبی

سنہ 1973 میں ریلیز اس فلم میں ڈمپل کپاڈیا کمسن لڑکی کے کردار میں نظر آئیں، بوبی کی کامیابی کے بعد ڈمپل کپاڈیا کو کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے ان تمام تجاویز کو ٹھکرا دیا اور اداکار راجیش کھنہ سے شادی کرلی اور فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔

راجیش کھنہ سے رچائی شادی
راجیش کھنہ سے رچائی شادی

ڈمپل نے 1984 میں ریلیز فلم ’زخمی شیر‘ سے فلم انڈسٹری میں واپسی کی لیکن یہ فلم ناکام رہی، 1985 میں انہیں ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ فلم ’ساگر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ رمیش سیپی کی ہدایت میں بنی فلم میں ڈمپل نے اپنی بولڈ امیج سے ناظرین کو مسحور کردیا۔

فلم ساگر
فلم ساگر

فلم ساگر کے بعد ڈمپل کی شبیہ ایک بولڈ اداکارہ کی بن گئی، 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جاں باز‘ اس کی دوسری مثال بنی، 1988 میں ریلیز فلم ’زخمی عورت‘ ڈمپل کی ایک اہم ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے، اس فلم میں انہوں نے ایک خاتون انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا جس کے ساتھ جنسی تشدد کی جاتی ہے، اور وہ اپنا بدلہ مجرموں سے لیتی ہے۔

سنہ 1991 میں ڈمپل کپاڈیا کی ایک اور اہم فلم ’لیکن‘ منظرعام پر آئی۔ اس فلم سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اس فلم کی تخلیق کی تھی ۔ فلم ان کی آواز میں ’یارا سلی سلی‘ نغمہ ناظرین کے درمیان کافی مشہور ہوا تھا۔

سنہ 1993 میں آئی فلم ’رودالی‘ ڈمپل کی ایک اہم فلموں میں سے ایک ہے، راجستھان کے پس منظر پر بنی اس فلم میں انہوں نےشنی چری نامی عورت کا کردار ادا کیا جو تمام تر تکالیف کے بعد بھی نہیں روپاتی ہے، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لیکن اپنی بااثر اداکاری کی وجہ سے ڈمپل نے ناظرین کے ساتھ ساتھ ناقدین کے بھی دل جیت لئے۔

ڈمپل کپاڈیا اب تک تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی جاچکی ہیں۔ انہوں نے تقریبا پانچ دہائی طویل فلمی کیریئر میں تقریبا 85 فلموں میں اداکاری کی ہے، ڈمپل کے کیریئر کی کچھ قابل ذکر فلموں میں ارجن، اعتبار، کاش، رام لکھن، بیس سال بعد، بٹوارہ، پرہار، عجوبہ،نرسمہا، گردش، کرانتی ویر، دل چاہتا ہے، دبنگ، کاک ٹیل، پٹیالہ ہاؤس، فائنڈنگ فینی وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.