معروف پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر نے اداکار رشی کپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رشی کے ساتھ ایک انمول ترین تصویر شیئر کی اور کہا کہ ان کی رخصتی فلمی صنعت کے لیے سب سے بڑا نقصان ہے۔
بھارت رتن ایوارڈ انعام یافتہ گلوکارہ نے ٹوئیٹر میں ایک تصویر شیئر کی اور یہ تصویر خود رشی نے لتا منگیشکر کو دی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ کچھ وقت پہلے رشی جی نے مجھے ان کی اور میری یہ تصویر بھیجی تھی۔وہ سب دن، سب باتیں یاد آرہی ہیں۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کیا کہوں، کیا لکھوں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔رشی جی کے انتقال سے مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے۔ان کے جانے سے فلمی صنعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔یہ تکلیف برداشت کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔بھگوان ان کی روح کو شانتی دے۔
کپور خاندان نے بتایا کہ لیوکیمیا جیسی بیماری کےساتھ دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد آج صبح 8 بج کر 45 منٹ میں رشی کپور کا انتقال ہوگیا۔
رشی کپور کو بدھ کے روز ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہیں آخری بار سنہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم دی باڈی میں ایمران ہاشمی اور شوبیتہ دھولپالا کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔