بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار رشی کپور سوشل میڈیا پر انتہائی سرگرم تھے۔ وہ کورونا وائرس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے اور انہیں گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے رہتے تھے۔
![کوروناوائرس کے خلاف جنگ جیتنے کی آخری خواہش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6997509_last.jpg)
انہوں نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے پر جاری حملوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔
رشی کپور نے دو اپریل کی شام اپنا آخری ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی ایک خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ ’’میں ہر مذہب اور ذات کے تمام بھائیوں اور بہنوں سے ہاتھ جوڑ کر دعا کرتا ہوں ، براہ کرم تشدد نہ کریں۔
ڈاکٹروں، نرسوں، پولیس اہلکاروں اور طبی عملے پر نہ تو پتھر پھینکے اور نہ ہی ماریں۔ وہ سبھی اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر آپ کو بچا رہے ہیں۔ ہمیں مل کر کورونا سے اس جنگ کو جیتنا ہے۔ پلیز جے ہند‘‘۔