ETV Bharat / sitara

'بوم' سے لیکر 'بھارت' تک آسان نہیں تھا کترینہ کا سفر - کترینہ کیف اور سلمان خان

بالی ووڈ کی 'چکنی چمیلی' اور 'شیلا' کے نام سے اپنی پہچان بنانے والی معروف اداکارہ کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔ ماڈلنگ کی دنیا میں پہچان بنانے کے بعد کترینہ کو بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اپنی پہلی فلم 'بوم' سے لے کر 'بھارت' تک کترینہ کو بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ آئیے کیٹ کے فلمی سفر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Katrina's journey from 'Boom' to 'Bharat' was not easy
'بوم' سے لیکر 'بھارت' تک آسان نہیں تھا کترینہ کا سفر
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 10:21 AM IST

Updated : Jul 16, 2020, 2:03 PM IST

اداکارہ کترینہ کیف نے سال 2003 میں ڈارک کامیڈی تھرلر 'بوم' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ اس فلم میں ماڈل میگھنا ریڈی کے بجائے آخری لمحے میں کاسٹ ہوئی تھیں۔

ویڈیو

کترینہ کو سنہ 2005 کے رومانٹک کامیڈی 'میں نے پیار کیوں کیا' سے پہچان ملی۔ 2006 میں اداکارہ نے 'ہم کو دیوانہ کر گئے' میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا۔

katrina kaif
کترینہ کیف

2017 میں بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔ کترینہ 'نمستے لندن' ، 'اپنے' ، 'پارٹنر' اور 'ویلکم' جیسی فلموں میں نظر آئیں ، ان تمام فلموں نے باکس آفس پر کمال کر دیا۔

katrina kaif
کترینہ کیف

'زندگی نہ ملیگی دوبارا' ، 'ایک تھا ٹائیگر' ، 'جب تک ہے جان' ، 'دھوم 3' ، اور 'ٹائیگر زندہ ہے' جیسی فلموں میں اپنی بہترین پرفارمنس کے ساتھ ، کترینہ نے خود کو بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا۔

کترینہ اپنے رقص سے سب کو دیوانہ بنا دیتی ہیں۔ 'ٹچ می'، 'شیلا کی جوانی' ، 'چکنی چمیلی' ، 'عشق شاوا' یا 'کملی' جیسے آئٹم نمبر کر کے بھی کترینہ نے اپنے مداحوں کا دل چرایا ہے۔

katrina kaif
کترینہ کیف

کرتینہ جلد ہی روہت شیٹی کی ایکشن ڈراما فلم 'سوریہ ونشی' میں اکشے کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اسی کے ساتھ وہ علی عباس ضفر کے ساتھ بھی ایک فلم کرنے والی ہیں۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.