ETV Bharat / sitara

سو رقاصوں کی امداد کے لئے آگے آئیں کٹرینہ کیف - کٹرینہ کیف رقاصوں کی مدد کے لیے سامنے آئیں

بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کی مدد کے لئے سامنے آئی ہیں۔اداکارہ نے ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی ہے ۔

سو رقاصوں کی امداد کے لئے آگے آئیں کٹرینہ کیف

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 6:23 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ فلم انڈسٹری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کئی فنکار اور یومیہ اجرت پانے والے ورکرس کو بھی بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے حالانکہ شوٹنگ شروع ہوگئی ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے یا چند ہی افراد کے پاس کام ہے ، ایسے میں انڈسٹری کے لوگوں کی گزربسر مشکل ہوگئی ہے۔ کٹرینہ نے ان کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

کٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست رقم منتقل کرکے مدد کی ہے تاکہ وہ کچھ کام شروع کرسکیں اور اپنی زندگی گزار سکیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ رقاصوں نے اس پیسہ سے اپنا مختصر سا کاروبار شروع کردیا ہے، جیسے سڑک کے کنارے سبزیاں ، انڈے اور نمکین فروخت کرنا اور کچھ نے ٹفن سروس شروع کردی ہے۔

بیک گراؤنڈ ڈانسر رہ چکے راج سورانی اس مشکل وقت میں رقاصوں کو خود کفیل بناے میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کٹرینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’رقاصوں نے کٹرینہ کے ذریعہ منتقل کردہ رقم کا استعمال چھوٹے کاروبار شروع کرنے جیسے ٹفن خدمات، بیوٹی سروسس، اور گھر میں بنی چاکلیٹ فروخت کرنے کے لئے کیا ہے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.