بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی کے بعد سے ہی سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سلمان خان کے ساتھ آنے والی اپنی فلم ٹائیگر 3 کے ٹیزر میں نظر آئی تھی، اب انہوں نے ایک نئے پروجیکٹ کی شروعات کردی ہے۔ کترینہ کیف نے سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی میری کرسمس کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ Katrina Kaif's Next Film With Sriram Raghavan
اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکار نے فلم کے سیٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وجے سیتھوپیتھی بھی اہم کردار میں ہیں۔ تصویر میں فلم کا ایک کلیپ بورڈ نظر آرہا ہے۔ اس تصویر پر اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتےہوئے لکھا کہ "گڈ لک، کے!" اور اس کے ساتھ ایک دل کا ایموجی بھی شئیر کیا۔ Katrina Kaif' Next Film Merry Christmas
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ نے فلم کا اعلان کرسمس کے دن یعنی 25 دسمبر 2021 کو اپنے انسٹاگرام کے ذریعہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' نئی شروعات، میری کرسمس کے لیے ہدایتکار سری رام راگھون کے ساتھ سیٹ پر واپسی! میں ہمیشہ سے سری رام سر کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی، جب کسی تھرلر فلم کی کہانی کو فلمانے کی بات ہو تو وہ اس میں ماہر ہیں، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ان کی ہدایتکاری میں کام کرنے کو ملے گا'۔
مکل سیلوان وجے سیتھوپتی اور مشہور فلم ساز سری رام راگھون کے ساتھ یہ کترینہ کا پہلا پروجیکٹ ہوگا۔
مزید پڑھیں: Tiger 3 will be worth the Wait: ٹائیگر 3 کا انتظار شائقین کےلیے فائدہ مند ثابت ہوگا