ETV Bharat / sitara

کارتک آرین نے فلم 'کیرک پارٹی' میں کام کرنے سے کیا انکار

مشہور اداکار کارتک آرین نے جیکولین فرنانڈس کےساتھ جنوب ہندوستانی فلم ’کیرک پارٹی‘ کے ہندی ریمیک میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 8, 2019, 8:08 PM IST

فائل فوٹو

سال 2016میں ریلیز جنوب ہند کی فلم ’کیرک پارٹی‘ کے ریمیک کو اگلے ماہ سے فلور پر جانا ہے۔اس کالج کیمپس ڈرامہ میں کارتک آرین اور جیکولین فرنانڈس نظر آنے والے تھے۔

کہا جارہا ہے کہ کارتک نے کچھ اختلافات کے تحت خود کو اس پروجیکٹ سے الگ کرلیا ہے۔تقریباً چھ ماہ پہلے انہوں نےاس فلم کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیاتھا۔

ہدایت کار ابھیشیک جین کی یہ فلم پچھلے ساتھ اکتوبر میں تیار ہوئی تھی لیکن پھر اسکرپٹ کو دوبارہ تصحیح کے لئے بھیجا گیا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ زیادہ تر لوگوں کو لگا کہ ریمیک میں کچھ الگ سی بات نہیں ہے اور کہانی میں ایسا کچھ بھی خاص نہیں ہے جس کی وجہ سے اصل کنڑ فلم کو کامیابی ملی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ پروڈیوسرس تو کہانی پر دوبارہ کام کرنے کےلئے متفق تھے لیکن کارتک کو شبہ تھا۔کچھ ہفتے پہلے پروڈیوسرس اور کارتک کی میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے اپنے شبہات سامنے رکھے۔یہی نہیں آرین مئی میں امتیازعلی کی اگلی فلم کو بھی اپنی ڈیٹس دے چکے ہیں، ایسے میں ڈیٹس کی بھی دقت تھی۔اس لئے انہوں نے پروجیکٹ سے علحیدگی اختیار کرلی۔اب پروڈیوسرس نئے میل لیڈ کی تلاش میں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.