بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ایک بار پھر کارتک آرین کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں۔ کیارا اڈوانی 'بھول بھولیا -2' میں کارتک آرین کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اس فلم کے بعد ایک بار پھر کیارا اڈوانی اور کارتک آرین کو ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا نے اپنی پروڈکشن تلے کارتک آریان کے ساتھ اگلی فلم کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت فلم کا ٹائٹل 'ستیہ نارائن کی کتھا' رکھا گیا تھا اور کارتک آرین کے مقابل مرکزی کردار میں شردھا کپور کا نام سامنے آرہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سِدھارتھ شُکلا کی موت پر الیشا خان کا جذباتی ویڈیو
لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ فلم میکرز نے اس فلم میں شردھا کپور کی جگہ کیارا اڈوانی کو فائنل کرلیا ہے۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو کارتک اور کیارا کی جوڑی اس فلم میں ایک ساتھ نظر آسکتی ہے۔