کارتک آرین لاک ڈاؤن کے درمیان مسلسل سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی تفریح کر رہے ہیں اور کئی لطف اندوز ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں۔یوں تو کارتک لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔
کارتک نے بتایا کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ کارتک نے اس کی وجہ بھی بتائی ہے۔
سارہ علی خان سے لے کر اننیا پانڈے تک کئی اداکارؤں کا نام کارتک آرین سے وابستہ رہا ہے۔ کارتک نے بتایا کہ وہ دیپیکا پڈوکون کو پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کو پوری دنیا کے سامنے بڑی شان سے دکھاتی ہیں۔