بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ بدھ کے روز نیٹفلکس نے اس بات کا اعلان کیا ہے، اس فلم کی ہدایتکاری فلمساز سُجوئے گھوش کرنے والے ہیں۔ ابھی تک اس فلم کے عنوان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ فلم مشہور جاپانی مصنف کی ناول دا ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما اہم کردار میں ہوں گے۔ Karena Kapoor in Sujoy Gosh's Next Film
ودیا بالن کی فلم کہانی اور تاپسی پنو کی فلم بدلہ جیسی سنسی خیز فلموں کی ہدایتکاری کرنے والے گھوش نے نیٹفلکس کے اس نئے پروجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ ' وہ مشہور کیگو ہیگاشینو کی ناول پر فلم بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ابھی تک میں نے جتنی بھی محبت کی کہانیاں پڑھی ہیں ان میں سے بہترین کہانی ڈیووشن کی لگی اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس ناول کو فلم کی شکل میں دکھانے کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے کرینہ کپور، جے دیپ اہلاوت اور وجے کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، ایک ہدایتکار اس سے زیادہ کیا مانگ سکتا ہے'۔ Kareena Kapoor Next Project with Jaydeep Ahlawat

سال 2020 کی فلم انگریزی میڈیم میں آخری بار اسکرین پر نظر آنے والی کرینہ کپور نے اس پروجیکٹ کو ایک ' توانا بخش سفر کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' یہ وہ فلم ہے جس میں تمام اجزاء موجود ہیں، ایک بہترین کہانی، ایک قابل ہدایتکار اور باصلاحیت اداکار ہیں۔ میں واقع سُجوئے، جے دیپ اور وجے کے ساتھ کام کرنے کا انتظار کر رہی ہوں۔ karrena Kapoor's Netflix Project
41 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ ' یہ ایک جوش سے بھرے ایک سفر کا آغاز ہے اور میں دنیا بھر کے فلمی شائقین کو دنیا کے سب سے بہترین کتاب پر بن رہی فلم کو دکھانے کے لیے بے قرار ہوں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
یہ فلم کو 12تھ اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ، ناردن لائٹ فلمز، باؤنڈ اسکرپٹ اور کروس پکچرز کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ گھوش کے علاوہ جے شیوکرامانی، اکشے پوری، اور تھامس کم بطور پروڈیوسر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں: Film Runway 34 Teaser Out: سلمان خان نے اپنے دوست اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا ٹیزر ریلیز کیا