ETV Bharat / sitara

سیف کے ساتھ کرینہ کپور کی زندگی کا دوسرا سفر شروع ہوا - کرینہ کپور اور سیف علی خان

کرینہ کپور اور سیف علی خان بلا شبہ بالی ووڈ کے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑے میں سے ایک ہیں۔حال ہی میں ایک معروف پورٹل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ وہ کیسے سیف علی خان کے محبت میں گرفتار ہوئیں ۔اپنے کیریئر کو ترجیح دینے کے علاوہ جب وی میٹ اداکارہ نے جوانی جانیمان کے ادکار کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

سیف کے ساتھ کرینہ کپور کی زندگی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:58 PM IST

اداکارہ کرینہ کپور خان زیادہ تر اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں کرتی آئی ہیں۔ایک معروف پورٹل کو دئیے حالیہ انٹرویو میں ادکارہ نے بتایا کہ شاہد کپور کے ساتھ رشتہ توڑنے کے بعد وہ کس طرح سیف علی خان سے محبت کرنے لگی اور انہوں نے اپنی زندگی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا۔

کرینہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ زندگی کا یہ دوسرا مرحلہ اس وقت شروع ہوا جب فلم جب وی میٹ ریلیز ہوگئی تھی اور میری ملاقات سیف سے ہوئی۔مجھے اسی وقت محبت ہوگئی جب مجھے بڑی کامیابی ملی۔مجھے اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ کرنا تھا۔میرے دوست مجھ سے کہتے تھے کہ تم بیوقوف ہو تم یہ فلم کرنا چاہتی تھی۔لیکن میں ایسی ہی ہوں۔ میں ہمیشہ سے ہی پیار کی خواہشمند رہی ہوں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا اور کیسے اس فیصلے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ وہ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سب مجھ سے کہ رہے تھے کہ شادی مت کرنا، کیرئیر ختم ہوجائیگا۔میں نے ان سے کہا کہ کیرئیر ہی ختم ہوجائیگا نہ؟ جان تو نہیں چلی جائیگی نہ؟ میں اس شخص سے پیار کرتی ہوں۔ اگر سیف کے ساتھ رہنے کا مطلب یہ ہے کہ پوڈیوسر میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں۔یقینا اس کے بعد میں نے کچھ اچھی فلمیں کیں۔ سیف نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

کرینہ کی آخری فلم گڈ نیوز تھی جس میں وہ اداکار اکشئے کمار کے ساتھ نظر آئی تھی۔اس کے بعد وہ لال سنگھ چڈھا میں عامر خان اور کرن جوہر کی تخت میں نظر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.