ETV Bharat / sitara

کرینا کپور اور سیف علی خان کے یہاں نئے مہمان کی آمد - رندھیر کپور

کرینا کی چچا زاد بہن ردھیما کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سیف اور کرینا کو نئے مہمان کی آمد پر مبارکباد دی۔

Kareena and Saif Ali Khan welcomed the new little guest-baby-boy
کرینا اور سیف علی خان نے نئے ننھے مہمان کا استقبال کیا
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 1:54 PM IST

بالی ووڈ اسٹار کرینا کپور خان اور سیف علی خان کے گھر ایک بار پھر نئے مہمان نے دستک دی ہے۔ آج کرینا کپور نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

اداکارہ نے برج کینڈی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا ہے۔ کرینا کو گشتہ روز شام ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ کرینہ کو پہلے سے ایک چار سال کا بیٹا (تیمور) ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب دونوں (سیف-کرینا) ماں باپ بن رہے ہیں۔

کرینا کے والد رندھیر کپور نے بتایا کہ 'کرینا نے صبح قریب نو بجے بیٹے کو جنم دیا۔ میں جلد ہی ان سے ملنے جاؤں گا۔'

کرینا کی چچا زاد بہن ردھیما کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سیف اور کرینا کو نئے مہمان کی آمد پر مبارکباد دی۔

Kareena, Saif welcome baby boy
ردھیما کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سیف اور کرینا کو نئے مہمان کی آمد پر مبارکباد دی

معروف فیشن ڈیزائنر اور کرینا کپور کے قریبی دوست منیش ملہوترا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر کرینا اور سیف کو مبارکباد پیش کی۔

Kareena, Saif welcome baby boy
کرینا اور سیف علی خان نے نئے مہمان کا استقبال کیا

کرینا کپور نے گزشتہ برس اگست ماہ میں اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پر دی تھی۔

اس کے بعد اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیف اور کرینا نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا کہ 'ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم اپنے کنبے میں اضافہ کی توقع کر رہے ہیں۔ ہمارے تمام خیر خواہوں کا ان کی محبت اور حمایت کے لئے آپ کا شکریہ'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.