ETV Bharat / sitara

کرن جوہر نے 'تخت' کی شوٹنگ روکی - کوئی اسٹوڈیو نہیں مل رہا

کرن جوہر نے اس فلم پر کام روک دیا ہے۔ انہوں نے اس کی کئی وجوہات بتائی ہیں۔

Karan Johar
کرن جوہر
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 11:51 AM IST

بالی وڈ فلم کے ہدایت کار کرن جوہر گزشتہ کچھ وقت سے اپنی فلم تخت کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اسے بہت بڑے پیمانے پر ریلیز کیے جانے کی خبر تھی۔ لیکن اب تخت کو لے کر جو رپورٹز سامنے آ رہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔

Karan Johar
کرن جوہر

کرن جوہر نے اس فلم پر کام روک دیا ہے۔ بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق فلم کو شوٹنگ کے لیے کوئی اسٹوڈیو نہیں مل رہا تھا۔ ساتھ ہی موجودہ سیاسی پسمنظر کے مدے نظر بھی یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے تنازع سے بچا جا سکے۔

کرن جوہر اتنے بڑے پروجیکٹ کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے اس لیے انہوں نے فی الحال کے لیے اس فلم پر کام بند کر دیا ہے۔ وہ کچھ برسوں بعد اس فلم کو بنانے پر خیال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے شہناز گل کشمیر میں

دراصل یہ فلم ایک ہسٹوریکل ڈرامہ فلم تھی۔ یہ کہانی مغل بادشاہ اورنگزیب اور اس کے بھائي داراشکوہ کی کہانی تھی۔ فلم میں رنویر سنگ دارا شکوہ اور وکی کوشل اورنگزیب کے رول میں نظر آنے والے تھے۔

اس کے علاوہ یہ ایک ملٹی اسٹار فلم تھی جس میں انل کپور، کرینہ کپور، الیہ بھٹ، بھومی پیڈنیکر اور جہانوی کپور بھی نظر آنے والی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.